یونس خان نے آواز کے جادو سے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس خان کی گائیکی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالی وڈ کا گانا "میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا" گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر گل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’جب ایک لیجنڈ اپنی چھپی ہوئی صلاحیت دکھائے تو فوراً ریکارڈ بٹن دبانا بنتا ہے! یونس خان ہمیشہ حیران کر دیتے ہیں‘‘۔
View this post on Instagramگانے کے دوران یونس خان سے بول میں معمولی غلطی ہوئی جس پر وہ خود بھی مسکرا پڑے جبکہ وہاں موجود افراد بھی ہنسی روک نہ سکے۔
ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز ان دنوں ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں اور ٹیم ڈنر کے دوران یونس خان نے گانا گا کر محفل لوٹ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے یونس خان کی آواز اور گائیکی کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یونس خان
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔