الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مکمل غیر جانب دار اور شفاف ماحول یقینی بنانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا

وی نیوز کو موصول ہونے والے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو دیانت داری، شفافیت اور قانون کے مطابق منعقد کروایا جائے، اور بدعنوانی کے کسی بھی امکان کو روکا جائے۔

کمیشن نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ مختلف مواقع پر ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پولنگ عمل کو پرسکون اور منصفانہ طریقے سے منعقد کرایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے خط کا عکس

خط میں انکشاف کیا گیا کہ کچھ سرکاری عہدیدار انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر کمیشن نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا فرد جو انتخابی عمل میں مداخلت کرے گا یا رکاوٹ ڈالے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مراسلے کے آخر میں صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن خط پنجاب پنجاب ضمنی الیکشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن خط پنجاب ضمنی الیکشن الیکشن کمیشن نے

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں 2021 کے بعد سے اب تک الیکشن نہیں ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے لیا
  • سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
  • سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم دے دیا
  • 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی
  • پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ