2025-09-22@16:41:54 GMT
تلاش کی گنتی: 14360
«کی منظوری بھی دی»:
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کی موجودہ فلسطین پالیسی کو “شرمناک” اور “اخلاقی بزدلی” قرار دیا ہے۔ پریانکا گاندھی کی شدید برہمی کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1988 میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا، لیکن گزشتہ 20 ماہ کے دوران ہماری حکومت اس بہادرانہ اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ پالیسی کو “افسوسناک انحطاط” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف تاریخی مؤقف کی توہین ہے بلکہ انسانی حقوق سے انحراف بھی ہے۔ جے...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت کو جواب دینا چاہیئے کہ ہم 20 ماہ تک خاموش کیوں رہے، جب پورا ملک فلسطین کی حمایت کررہا تھا، تو ہندوستان اتنے عرصے سے کیوں دور رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل تقریباً 22 ماہ سے فلسطین میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ کانگریس کمیٹی کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا ایکس پر اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پرینکا گاندھی نے فلسطین کے تئیں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور اخلاقی جرأت کا فقدان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے نومبر 1988ء میں فلسطین کو ایک...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے، 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقلِ کُل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی...
صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیو کلیئر ہتھیاروں کی کنٹرول ڈیل کی پیشکش کی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ معاہدے کو ایک سال کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ روس اور امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر ہیں۔ ان کے درمیان آخری بچا ہوا معاہدہ جس کا نام نیو اسٹارٹ ہے وہ آئندہ سال 5 فروری 2026 کو ختم ہونے والا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کو محدود کرتا ہے یعنی وہ ہتھیار جو دشمن کے عسکری، معاشی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر چلتی...
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی خاص پیغام کے لیے یاددہانی سیٹ کی جاسکتی ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اہم گفتگوؤں میں شیئر کی گئی تفصیلات کو بروقت یاد دلانا اور جواب دینا آسان بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب پوری گروپ چیٹ کو ایک ساتھ الرٹ کرنا ممکن اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو کسی بھی چیٹ میں پیغام کو لانگ پریس کرنا ہوگا اور سامنے آنے والے مینو سے ریمائنڈ می کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد 2، 8 یا 24 گھنٹے کے پری سیٹ آپشنز میں سے انتخاب کیا جاسکتا ہے یا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان قبل ازیں ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا. 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
قصور: دریائے ستلج میں آنے والا تباہ کن سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا. دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا. ریسکیو 1122 والے بھی باراتی بن گئے۔ دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث راستے اور گاؤں زیرِ آب آگئے، آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا۔ انہی سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔گنجہ کلاں کے رہائشی دلہا ماجد ڈوگر اپنی برات کے ہمراہ دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹنے اور زمینی راستے بند ہونے کے باعث دلہا اور براتیوں نے ریسکیو 1122 کی بوٹ کا سہارا لیا۔کشتی کے ذریعے برات اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ براتیوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا جبکہ عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا...
لاہور کے سینئر صحافی رانا شہزاد، جو زندگی کے کئی امتحانات سے گزر چکے ہیں، اب ایک اور کٹھن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی، تو بیماری اور معاشی مشکلات کے باعث انہیں اپنی صحافتی ملازمت چھوڑنا پڑی۔ علاج کے لیے درکار رقم پوری کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ذاتی کپڑے فروخت کیے اور ان ہی پیسوں سے لنڈے کے کپڑے خرید کر لاہور کی ایک معروف سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا اسٹال لگا لیا۔ گزر بسر کا واحد ذریعہ بھی ختم ابتدا میں وہ کسی نہ کسی طرح بچوں کے اخراجات پورے کر رہے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید بگڑتی گئی اور بیماری نے انہیں زیادہ...
ہاتھوں کے انگوٹھوں کے بغیر پیدا ہونے والے 26 سالہ شخص نے بغیر انگوٹھوں کے اپنی ماہرانہ صلاحیتیں دکھا کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ چین کے 26 سالہ قیاو آلبرز وہ نوجوان ہیں جو پیدائش سے اپنے ہاتھوں کے دونوں انگوٹھوں کے بغیر ہیں مگر یہی کمی ان کی زندگی کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہوئے ان کے چند ویڈیوز اور کلپس نے لاکھوں ناظرین کا دھیان کھینچا اور لوگوں کو حیران کر دیا کہ وہ روزمرہ کے پیچیدہ کام کس جدت اور صبر کے ساتھ انجام دے لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بصارت سے محروم افراد کیسے تعلیم حاصل کرتے ہیں؟ قیاو چین میں پیدا ہوئے اور 4 ماہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی کی تخلیق کار کمپنی ہے، نے اپنی توجہ اب ہارڈویئر ڈیوائسز کی تیاری کی جانب بھی مرکوز کر لی ہے۔ ان ڈیوائسز کا مقصد صارفین کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ تک ہر جگہ اور زیادہ سہولت سے رسائی فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے کے پس منظر میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کا وہ اعلان شامل ہے جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا، جس میں اے آئی پر مبنی ایک جدید ڈیوائس متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ اب ان ڈیوائسز کے حوالے سے مزید تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ *دی انفارمیشن* کی...
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
ملتان کی سیشن عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2022 میں اسی کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیا تھا، تاہم وہ عام انتخابات 2024 میں مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جعلی یا کالعدم قرار دی گئی 7 تعلیمی اسناد حاصل کر کے نیا ’ریکارڈ‘ قائم کیا۔ انہوں نے یہ جعلی ڈگریاں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور سے لے کر کراچی تک کے تعلیمی اداروں سے ’حاصل‘ کیں۔ تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے فوری اور قابل عمل اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا تیار کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے...
کراچی کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت کے مطابق ملزم عبداللہ سلیم نے اپنی دوست کی منگنی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس کی نامناسب تصاویر شیئر کیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے الزامات ثابت کردیے ہیں کہ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے خاندان کی عزت کو مجروح کیا، اس کی رضامندی کے بغیر ویڈیوز اور تصاویر عام کیں اور سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اٴْمید ہے منگل کو ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے...
—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اُمید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کیا اور پل کی تعمیر سے متعلق حتمی تاریخ بھی بتائی۔سینئر وزیر نے ییلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انجینئرز،کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ جام صادق پل اب آخری مراحل میں ہے اور ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی...

اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں،وفاق ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کے حالات میں بہتری آئے.شرجیل میمن
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آ ئے ، ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے. ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شرجیل میمن نے گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم...
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، جو چیر امت مسلمہ کو مضبوط کرتی ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ جو چیز امت مسلمہ کو مضبوط کرے گی، ہم اس کی حمایت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر...

کار ساز کمپنی نسان بھی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل، 11 کیمروں، پانچ ریڈارز اور جدید سینسر سے لیس گاڑی کی آزمائشی ڈرائیو
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) جاپانی آٹو ساز کمپنی نسان مشکلات کی شکار اپنی گاڑیوں کے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے نئی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام ‘‘ نے نسان حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ نظام 2027 تک دستیاب ہوگا۔حالیہ ڈیمو میں نسان کی آریا سیڈان کو 11 کیمروں، پانچ ریڈارز اور ایک جدید سینسر "لائیڈار" سے لیس کیا گیا، گاڑی نے ٹوکیو کی مصروف شاہراہوں پر آزمائشی ڈرائیو کے دوران سگنل پر رکنے اور چوراہوں پر پیدل چلنے والوں اور دیگر گاڑیوں کو دیکھ کر بریک لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،نسان کی پہلے کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی صرف ہائی وے کے لیے تیار...
پاکستانی بلے باز فخر زمان کو متنازع طور پر آؤٹ قرار دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے دوران کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کے متنازعہ آؤٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث اتوار کے میچ میں تیسرے اوور میں فخر زمان کو تھرڈ امپائر روچرا پلیاگوروگے نے کیچ آؤٹ قرار دیا۔ فخر نے گیند کو ایج کیا جسے بھارتی وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے پکڑ لیا۔ معاملہ تھرڈ امپائر کو بھیجا گیا تاہم ری پلے غیر...
انسان کا سب سے قدیم اور شاید سب سے اہم سوال یہ ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ اکثر ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم سب ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں، سب ایک جیسا دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ کیا ہمارے مشاہدات اور تجربات بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں؟ جدید نفسیات، نیورو سائنس، اور فلسفے کی گہرائیوں میں جھانکیں تو ہمیں ایک الگ ہی تصویر نظر آتی ہے۔ بیرونی دنیا شاید ایک ہو، لیکن ہمارے اندر جو دنیا آباد ہے، جو منظر ہمارے ذہن میں بنتے اور بگڑتے ہیں، وہ ہر شخص کے لیے بالکل مختلف اور انوکھے ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ’پوشیدہ سرزمین‘ ہے جہاں ہر کوئی اپنی الگ حقیقت میں زندگی گزار...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران استغاثہ کے آخری 2 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب افسر محسن ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز کا بیان قلمبند کیا گیا، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلاء صفائی جرح کریں گے۔ ٹرائل میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیان ریکارڈ ہوچکے، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمے میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔ مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل...
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
لیبارٹری میں اُگائے گئے انسانی نیورانز کے خلیوں کے چھوٹے چھوٹے ‘دماغ’، جنہیں عام طور پر ‘مِنی برینز’ کہا جاتا ہے، سائنسی دنیا میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ دراصل مصنوعی دماغی اعضا ہیں جو مکمل انسانی دماغ کے محدود مگر اہم افعال کو سادہ شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لیبارٹریز میں تیار ہونے والے یہ دماغ تحقیق، ادویات کی تیاری، دماغی امراض کے علاج اور حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ انہیں عموماً انسانی خلیات کو مخصوص کیمیائی عمل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ خلیات 3ڈی ڈھانچے میں بڑھتے ہیں اور دماغی ٹشوز سے ملتی جلتی ساخت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:...
اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثوں اور آمدن میں تضاد رکھنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سینکڑوں افراد کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بظاہر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں مگر انکم ٹیکس گوشواروں میں اس کا عکس موجود نہیں۔ مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے افراد کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے جو بنگلوں، لگژری گاڑیوں، قیمتی زیورات اور دیگر مہنگی اشیاء کی سوشل میڈیا پر نمائش کرتے...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔ شہر میں چینی کی قلت، گھریلو صارفین پریشان مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سےکہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے چونکا دینے والی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پچیس برسوں میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ظاہری شکل اور شخصیت میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، اور سال 2050 تک وہ موجودہ دور سے بالکل مختلف نظر آئیں گے۔تحقیق میں یاد دلایا گیا ہے کہ پچیس برس قبل سوشل میڈیا کا خیال ہی اجنبی تھا، لیکن آج یہ جدید معاشرت کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ شوبز اور کھیل کی نامور شخصیات سمیت عام لوگ بھی اپنی شہرت اور آمدنی کے لیے انہی پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ نسبتاً چھوٹے انفلوئنسرز نے بھی ثابت کیا ہے کہ محض چند کامیاب ویڈیوز کس طرح انہیں مالی طور پر مستحکم بنا...
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے...
فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔ گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے...
لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، سینیئر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
—فائل فوٹو سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ 2005ء سے پہلے پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ...
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی:...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائینیز یوآن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترکش لیرا اور 40...
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم کے لیے رُکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو اشتہار دینے والے پیچھے لگ جاتے ہیں اور یہ بات درست ہے، جب پاکستان نے 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ مالی طور پر آسمان کو چھونے لگا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ہم پیپسی تک کو کہنے لگے تھے کہ آپ کے ساتھ معاہدہ ہمیں نفع نہیں...
پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی جانب سے دی جانے والی پرکشش پیشکش کے باوجود انہوں نے اس شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اور اس کی اصل وجہ بھی سامنے لے آئے۔ حال ہی میں شکیل صدیقی نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں بارہا پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی، مگر انہوں نے ہمیشہ انکار کیا۔ ان کے مطابق اگر وہ اس شو کا حصہ بنتے تو وہ چاہتے کہ دوسرے شرکا بھی نامور فنکار ہوں،...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 20 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان میں سے صرف 10 ہزار نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی، چاندی کا بھاؤ بھی گرگیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں جیولرز اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، تاہم تمام شعبوں کو ٹیکس نظام میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی اصل آمدنی چھپا کر ٹیکس سے بچنے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) ایران میں مزدوروں کے حقوق کی معروف کارکن شریفہ محمدی دسمبر 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ 46 سالہ کارکن اور انجینیئر پر ایران میں "ریاست کے خلاف مسلح بغاوت" کا الزام ہے اور انہیں ایک بار پھر سے موت کی سزا کا سامنا ہے۔ پہلے انہیں 2024 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور پھر 2025 کے اوائل میں دوبارہ موت کی سزا سنائی گئی، اور اگست میں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔ کارکنوں کے حقوق کے لیے ان کی گہری وابستگی نے حکام کی توجہ ان کی جانب دلائی۔ وہ بحیرہ کیسپین پر ایران کے ساحلی شہر رشت میں مزدور تنظیموں کی تشکیل کردہ...
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی اشیا استعمال کریں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی نے ایک بار پھر ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ اشیا کے استعمال پر زور دیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم روزمرہ کی زندگی میں بے شمار غیر ملکی مصنوعات استعمال کرتے ہیں، لیکن اب وقت آ...
لزبن(نیوز ڈیسک) برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینجل نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم نہیں کرتا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے۔ یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر...
بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیٔر ہوگیا اگست گزشتہ دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ،جولائی کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،سکیورٹی ذرائع صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 دہشت گردوں مارے گئے اس دوران 2 کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 2 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ...
سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار کراچی سیلابی خطرات کی زد میں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے،وزارت پلاننگ کی دستاویز پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت پلاننگ کی دستاویز کے مطابق سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار لاہور کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 11.5 فیصد ہے۔کراچی بھی سیلابی خطرات کی زد میں ہے جہاں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے جب کہ پشاور، ملتان اور کوئٹہ کا بھی سیلابی خطرات کی زدمیں ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد اور پشاور بھی سیلابی...
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) امریکا نے مختلف مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو نمائشی اقدام قرار دےدیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی ترجیح سنجیدہ سفارت کاری ہے نمائشی اعلانات نہیں، امن، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے جب کہ برطانیہ، آسٹریلیا،کینیڈا اور دیگرکافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنامحض نمائشی اقدام ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو...
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پورے نہیں کیے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید دوبارہ اجاگرکرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا اقدام دیگر 140 سے زائد ممالک سے مطابقت...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
امریکا نے اپنے قریبی اتحادیوں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو ’نمائشی اقدام‘ قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اس اقدام کو ’دہشت گردی کے لیے غیر معمولی انعام‘ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ترجیح نمائشی اعلانات نہیں بلکہ سنجیدہ سفارت کاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ان کے مطابق اسرائیل کی سلامتی، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں پائیدار امن امریکی پالیسی کی بنیادی ترجیحات ہیں، تاہم یہ سب اس وقت ہی ممکن ہے...
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پرتگالی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت وعدہ کیے گئے دیگر اقدامات پورے نہیں کیے، اس لیے یہ فیصلہ ناگزیر ہوگیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے امن کی امید کو دوبارہ اجاگر کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس سوچ کے تحت کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف دو ریاستی...
حال ہی میں سینیئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کیرئر سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ انٹرویو میں توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن ان کی اداکاری اور انداز سے متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میری نقل کیوں کرتے ہیں لیکن وہ برسوں سے یہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا نام بھی لیا ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ...
اقوام متحدہ میں پرتگال کے مستقل مشن کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ پاولُو رانژیل نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا پرتگالی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل ترجیح کا عملی اظہار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم پاولُو رانژیل نے زور دیا کہ پرتگال دو ریاستی حل کو ہی منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ یا اس کے باہر کسی بھی طرح کا کنٹرول نہیں...
18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے گیارہ بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے منیلا میں املاک کو نقصان پہنچایا اور میٹرو سٹیشن پر تھوڑ پھوڑ کی۔ پولیس پر شدید پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جلائو گھیرائو کے دوران ایک کنٹینر جلادیا گیا جبکہ پولیس نے 72 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف فلڈ کنٹرول پروجیکٹس میں بدانتظامی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں، ایسے میں یہ جرمنی کی اچھی ایجاد ہے جو ’’صحرا کی خشک ہوا سے پانی نکالتی ہے — بغیر کسی بجلی کے استعمال کے۔‘‘یہ نظام ایک خاص ’’ہائیگروسکوپک جیل‘‘پر مبنی ہے، جو رات کے وقت جب نمی زیادہ ہوتی ہے تو ہوا سےجذب کرتا ہے۔ دن کے وقت سورج کی روشنی اس جیل کو گرم کرتی ہے، اور وہ نمی صاف پینے کے پانی میں تبدیل ہو کر ایک کنٹینر میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سسٹم میں نہ کوئی موونگ پارٹس ہیں، نہ بیٹری، نہ ہی کوئی الیکٹرانکس — یہ مکمل طور پر ’’سورج کی روشنی سے کام کرتا ہے۔ صرف 1 مربع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر رہنما جماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اورایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اورکسی بھی ملکی آزادوخودمختاری پرحملہ کے مترادف ہے۔ٹرمپ کی سرپرستی میںغزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔سامراجی قوتوں کاگریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔آپ ؐ نے ظلم وجبرکے نظام کا خاتمہ کرکے معاشرہ کو امن وانصاف کا گہوارہ اورمثالی ریاست مدینہ قائم قائم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگرضلع میرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-7 اسلام آباد‘کوئٹہ (اے پی پی) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران شہید میجر انور کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن ابواب ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔اپنے دورے کے دوران سیدال خان ناصر نے مرحوم سیاسی و سماجی شخصیات کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک امین الدین بازئی، میر زمان خان لہڑی اور سردار ملک رضا خان خلجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-22
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کہ پنحاب اور کے پی میں صوبہ بن سکتا ہے توسندھ میں کیوں نہیں بن سکتا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی احمقانہ، بچکانہ سوچ کی عکاسی کم اورسندھ دشمنی اورتعصب پرستی کی زیاہ کر رہا ہے ان کی سب سے بڑی تعصب پرستی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سندھ سے الگ بیان کرریا ہے، ہم ان کو واضع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھالیں کہ پنجاب اورکے پی کے وارث پنجابی اورپٹھان چاہتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپال کے جین ذی کا غصہ نتیجہ خیر ہوا لیکن اس سے قبل 20 سے زیادہ افراد ان کے غصے کی بھینٹ چڑھ گئے۔ یوں نیپال کے وزیراعظم نے استعفا دے دیا لیکن پرتشدد مظاہرے نہ رُکے۔ سرکاری عمارتوں اور وزیروں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا، اسی دوران جیل حکام بتارہے ہیں جیلوں سے 900 قیدی فرار ہوگئے، پاکستان میں ان خبروں کو حیرت اور اُمید کے ملے جلے جذبات سے سنا گیا۔ وجہ؟ بنیادی وجوہات کی یکسانیت ہے، مظاہرین کے مطالبات ابتدا میں سوشل میڈیا کھولنے کے تھے لیکن پھر جین ذی نے واضح کردیا کہ وہ احتساب کا مطالبہ، شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ہمارا...
کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 2 میں شہریوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ کر اس سے چوری کی وارداتوں کا اعتراف کروا لیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسجد میں چوری کرنے والے شخص کو ریکی کے بعد شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر اُس سے وارداتوں کے بارے میں پوچھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم مسجد کا سامان چوری کرتا تھا، اس نے مسجد کے نل پانی کی موٹر اور قریبی علاقے سے دیگر اشیاء چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ چوری شدہ سامان خاموش کالونی میں کباڑ کا کام کرنے والے شاہد نامی شخص کو...
قسمت ایک بار پھر مجھے پشاور لے آئی تھی جس کی بنیادی وجہ خیبر پاس ریلوے اور لنڈی خانہ کا اسٹیشن تھا۔ یہ داستان آپ کو بعد میں سناؤں گا پہلے چلتے ہیں اس تاریخ کی طرف جو ہم نے واپسی پر دیکھی۔ میں اپنے ساتھیوں عمران احسان اور محمد شعیب کے ساتھ واپس پشاور پہنچا تو واپسی کی ٹرین چھوٹنے میں میں کافی سمے باقی تھا۔ سو انہیں ہزارخوانی اور درنائی قبرستان دکھانے کا سوچا۔ شام سے پہلے ہم ہزار خوانی قبرستان میں رحمان بابا کے مزار کے سامنے تھے۔ پشتو کا حافظ شیرازی، رحمان بابا ہزار خوانی، پشاور کا ایک مشہور اور بڑا قبرستان ہے جس کے ایک کونے میں پشتو ادب کا مشہور شاعر محو استراحت ہے۔...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کرم کی نشریات بحال ہو گئی ہیں اور ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان کی خصوصی توجہ اور محکمہ اطلاعات کے اقدامات سے ریڈیو کی فنی خرابی دور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
کراچی: صوبے کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ نے کئی دہائیوں بعد ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرز کو تبدیل کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب سوائے ایک کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی سے فارغ کردیا گیا صرف آئندہ 2 برس کے لیے میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین کرنل (ر) علمدار رضا انٹر بورڈ کی بی او جی کے رکن ہوں گے، اس سے قبل ہر بورڈ کا...
اسرائیل نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا یہ بیان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس وقت جاری کیا جب برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی دوٹوک الفاظ میں فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کے عزم کو دہرایا ہے۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہاکہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل اس اقدام کے خلاف واضح ردعمل دے...
بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی گفتگو کا انداز اپنی ترجیحات کے مطابق بدل سکیں گے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اس نئے فیچر کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق پرسنلائزیشن پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟ اس کے علاوہ کاسٹیوم انسٹرکشنز کا سیکشن بھی موجود ہے جسے صارفین بوٹ کے جوابات کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اس پیج میں...
ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی اشیا کے بجائے بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کا استعمال اپنائیں۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ غیر ملکی اشیا سے اجتناب کریں اور مقامی چیزوں کو ترجیح دیں، تاکہ خود انحصاری کی مہم کو تقویت ملے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر...
چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے سے اپنے خطاب میں اداکار پراکش راج نے کہا کہ آج فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی مجرمانہ ہے، جب زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے، اسی طرح اگر کسی قوم پر ظلم ہو اور دنیا خاموش رہے تو یہ خاموشی اس زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم...
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے، کیونکہ اسرائیل غزہ کی تقریبا دو برس سے جاری جنگ میں جنگ بندی سمیت مقررہ شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ آج، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید اور دو ریاستی حل کو زندہ کرنے کے لیے، برطانیہ نے باقاعدہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔ برطانیہ کے اس فیصلے نے اسے ان 140 سے زائد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی...
ایک بڑی سفارتی پیش رفت میں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے باقاعدہ طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ تینوں ممالک نے اس فیصلے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔ دو ریاستی حل کی امید بجھنے نہیں دیں گے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ دو ریاستی حل کی امیدیں مدھم ضرور ہو رہی ہیں، لیکن ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے۔” انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ حماس کا فلسطین کی حکومت میں کوئی مستقبل یا کردار نہیں ہو سکتا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایک پُرامن اور مستحکم ریاستِ فلسطین کی تشکیل تب ہی ممکن ہے...
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرزمین پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان ہمارا محافظ ہے۔ ریاست میں شائستگی کا ماحول قائم رکھنا ضروری ہے۔ راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو چکا ہے، ابھی مزید ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اللہ نے پاکستان کو...
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تاثر تیزی سے پھیلایا گیا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ختم کر دی گئی ہے۔ مختلف صارفین نے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس دعوے کو دہرایا اور کہا کہ پہلے یہ الفاظ نوٹوں کی پشت پر درج ہوتے تھے لیکن اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس مبینہ اقدام پر ناقدین نے شدید اعتراض بھی کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ اگر اس عبارت کو ختم کر دیا گیا ہے تو پھر حلال اور حرام آمدنی کے فرق کو کون نمایاں کرے گا۔ تاہم یہ دعویٰ درست نہیں نکلا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار، بینک کی سرکاری ویب...

20 سال مزید جنگ کے لیے تیار ہیں، بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں پر طالبان کا امریکا کو جواب
افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے نئی قوائد و ضوابط وضع کردیے ہیں، میڈیا پر توہین و استہزا پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق میڈیا پر توہین و استہزا، گھریلو نجی امور کی تشہیر، بچوں اور گھریلو ملازمین کا استحصال، گمراہ کن معلومات پھیلانا، گالی گلوچ، قبائلی یا فرقہ وارانہ منافرت اور سماجی و قومی اقدار کے خلاف مواد پر پابندی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا شراکت داری بڑھانے کا فیصلہ اتھارٹی نے میڈیا پرسنز کے لباس کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جن میں تین افغان باشندے اور دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی 20 ستمبر کو ان خوارجی عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس...
پاکستان کے معروف فیملی ولاگر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے راجہ بٹ اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور وہیں سے اپنے ولاگز ریکارڈ کر رہے ہیں۔ کل لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ان کی اہلیہ ایمان راجہ نے بیٹے کو جنم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا بیٹے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی راجہ بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی ولاگ پوسٹ کیا جس میں وہ خوشی کے آنسوؤں میں ڈوب گئے۔ راجہ بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ الحمداللہ، یہ ایک شاندار...