سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا جامشورو میں اہم اجلاس، دیگر جماعتوں کی بھی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا جامشورومیں اِہم اِجلاس کا اِنعقاد۔ سندھ دوست تمام جماعتوں کی بھرپور شر کت۔تمام پارٹیوں کی جانب سے متوقع 27ویں آئینی ترمیم یکسر مسترد۔ترمیم سندھ کو تقسیم کرنے اور عدالتی نظام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا منصوبہ قرار۔ تفصیلات کے مطابق: سندھ یونائیٹڈ پارٹی (SUP)کی میزبانی میں جی ایم سید ایڈفیس جامشورو میں سندھ دوست جماعتوں کا اجلاس ہوا، سید زین شاہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی،،ریاض چانڈیو جئے سندھ محاذ،ڈاکٹر نیاز کالانی،جے ایس کیو ایم شہید بشیر خان،نواز خان زانور، جئے سندھ قومی پارٹی،سید مسرور شاہ پورہیت حسینی تحریک،نور نبی راہوجو،عوامی جمہوری پارٹی،دیدار شام جے ایس کیو ایم،ڈاکٹر بدر چنہ سند ھ صوفی فورم،الطاف خاصخیلی قومی عوامی تحریک،تاج مری،نیشنل پارٹی سندھ،علامہ ایاز قمی مشتاق میرانی،کے بی لغاری ممبر سندھ بار کونسل کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اِجلاس میں ملک کے علاوہ سندھ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔حکومت کی جانب سے ہو نے والی ترمیم پر انتہائی باریک بینی سے غورو خوض کرنے کے بعد شریک تمام پارٹیوں نے متوقع 27ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کر تے ہوئے سندھ کو تقسیم کرنے اور عدالتی نظام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا منصوبہ قرار دیا گیا۔جبکہ سندھ کی تمام دوست جماعتوں نے اِتفاق کیا کہ سندھ کی وحدت، وسائل اور عدالتی نظام کی تباہی کی ذِمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ اِس اہم اِجلاس میں سندھ ایکشن کمیٹی کو بحال کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے قومی مفادات کے حصول کے لیے سندھ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پولیس ’’15‘‘ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ساختی اصلاحات کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس میں پولیس-15 کی کارکردگی، اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس کے تمام ریسپانس یونٹس، سیف سٹی اور پولیس-15 کو سینٹرلائزڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شہریوں کی پولیس تک فوری رسائی، تیز تر ریسپانس اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز سیکورٹی و ایمرجنسی سروسز، آئی ٹی اور فائنانس پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو پولیس-15 کی ڈیجیٹلائزیشن، سینٹرلائزیشن، جدید آلات، وہیکلز اور افرادی قوت سے متعلق جامع سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔