بیلجیم کے لیژ ایئرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی سے پروازیں معطل، تھوڑی دیر بعد بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لیژ: بیلجیم کے شہر لیژ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی، جب فضائی حدود میں ایک ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کمپنی اسکائیز (Skeyes) نے بتایا کہ ڈرون صبح 6 بج کر 56 منٹ پر ایئرپورٹ کے فیڈ ایکس (FedEx) تنصیبات کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد حفاظتی طور پر تمام آپریشن کچھ وقت کے لیے روک دیے گئے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے بیان کے مطابق واقعے کا مجموعی اثر انتہائی محدود رہا اور فضائی آپریشن چند گھنٹوں بعد بحال کر دیے گئے۔
یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بار پیش آیا ہے، اس سے قبل منگل اور جمعرات کی شام کو بھی لیژ ایئرپورٹ پر ڈرون کی موجودگی کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں، جب کہ برسلز ایئرپورٹ پر بھی اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ چند ماہ میں یورپ کے مختلف ممالک میں ڈرون کی دراندازیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں بعض واقعات فوجی تنصیبات کے قریب بھی رونما ہوئے ہیں۔
بعض یورپی حکام نے ان واقعات کا الزام روس پر عائد کیا ہے اور انہیں یوکرین جنگ کے تناظر میں ہائبرڈ جنگی حکمتِ عملی سے جوڑا ہے، تاہم ماسکو نے کسی بھی مداخلت کی تردید کی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈرون کی
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ریکارڈ
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی 164پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔