صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین راجہ ناصر عباس سے رابطہ کر کے نگران کابینہ کے مشاورتی عمل میں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کی جانب سے عدم مشاورت کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی جانب سے باضابطہ اپنی تشویش و تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلط حکومت کےُ خاتمے کے بعد غیر جانبدار، غیر متنازعہ اور سب کے لئے قابل قبول نگران حکومت کا قیام جی بی میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان دو ٹوک الفاظ میں میڈیا میں زیر گردش اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تجویز کردہ نگران حکومت کے ناموں کو یکسر مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کی جانب تجویز کردہ ناموں پر ملک و گلگت بلتستان کی مقبول ترین عوامی پارٹی پی ٹی آئی کی مشاورت شامل نہیں، پی ٹی آئی گلگت بلتستان اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کی جانب سے عدم مشاورت پر انتہائی حیرت کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کا منصب بانی چئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی امانت تھا لیکن افسوس کیساتھ واضح کرنا پڑ رہا ہے کہ میثم کاظم نے اس امانت کا پاس نہ رکھا اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان سے بغیر کسی مشاورت کےُ نگران وزارت اعلیٰ کے لئے وہ نام تجویز کئے ہیں جو فسطائیت کے سہولت کار نون لیگ و پی پی پی کے سرگرم کارندے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان ایک دفعہ پھر پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کی حساسیت اور وطن عزیز کی قومی سلامتی کو مدنظر گلگت بلتستان میں شفاف و صاف انتخابات کے انعقاد کے لئے میرٹ کی بنیاد پر غیر متنازعہ، غیر جانب دار اور سنجیدہ نگران حکومت قائم کی جائے۔ وطن عزیز پاکستان کو درپیش اہم چیلجنز سے مقابلہ لرنے کے کے لئے عوام گلگت بلتستان کو آزادانہ تو اپنی عوامی حکومت قائم کرنے کاُ موقع دیا ہے۔ جو غلطی 4 جولائی 2023ء کو کی گئی تھی اس کو سدھارنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ بیان کے مطابق پی ٹی آئی گلگت بلتستان دو ٹوک انداز میں واضح کرنا چاہتی ہے کہ بطور جماعت وہ گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں ہر قسم کے مسائل کا مقابلہ کرنے کے تیار ہے۔ اللہ تعالی کی مدد اور عوام کی حمایت سے ہر قانونی و انتظامی رکاوٹ کو توڑ کر بانی چیئرمین عمران خان کی حکومت گلگت بلتستان میں بھی قائم کی جائیگی، مزید برآں صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین راجہ ناصر عباس سے رابطہ کر کے نگران کابینہ کے مشاورتی عمل میں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کی جانب سے عدم مشاورت کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی جانب سے باضابطہ اپنی تشویش و تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان گلگت بلتستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کرتی ہے کے لئے

پڑھیں:

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور گرین ایج کالج کے درمیان سکالرشپ کا معاہدہ

اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اساتذہ کے بچوں کیلئے گرین ایچ کالج پچاس فیصد سکالرشپ دے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے آج گرین ایج کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرین ایج کالج کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے کالجز کا سکردو ریجن میں قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کالج کی لیبارٹریز اور دیگر شعبوں کا مکمل معائنہ کیا ہے، جو معیار کے اعتبار سے انتہائی بہترین ہیں۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آج اساتذہ کے لیے ایک اہم خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے محکمے اور گرین ایج کالج کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق اساتذہ کے 20 بچوں کو میڈیکل شعبے میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد گلگت بلتستان کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی طرف لے جانا ہے، اور محکمہ اس کالج کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ گرین ایج کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے صوبائی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج طے پانے والے ایم او یو ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں بھی دونوں اداروں کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا
  • لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری
  • کالعدم تحریک لبیک کے 23 ارب روپے سے زائدکے اثاثے منجمد
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی
  • حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش
  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
  • محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور گرین ایج کالج کے درمیان سکالرشپ کا معاہدہ
  • نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض افسوسناک ہے، علامہ شبیر میثمی
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی