حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ پالیسی سازی، قانون سازی اور نگرانی کے حوالوں سے بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو گا۔ سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ جب کہ بل منظور ہو چکا ہے حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چیئرپرسن کی تقرری کے عمل کو ہر سطح پر کھلا، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنائے۔ ہم حکومتِ گلگت بلتستان اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس عہدے کا اشتہار جاری کیا جائے، میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس اہم ادارے میں بہترین اور اہل قیادت کو موقع فراہم کیا جائے۔ "کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن جیسا اہم ادارہ خواتین کی آواز کو مؤثر فورمز تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ ہے کہ پورے انتخابی و انتظامی عمل کو مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اس لیے منصب کی تقرری کے لیے اشتہار کے ذریعے اوپن پراسس اختیار کرتے ہوئے مکمل شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ اپنی بنیاد سے ہی شفافیت، غیرجانبداری اور میرٹ کی مثال بنے، تاکہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ حقیقی معنوں میں خواتین کی فلاح، ترقی اور خودمختاری کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کے انتخاب کے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بہترین اور قابل اُمیدوار کا تقرر کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن گلگت بلتستان چیئرپرسن کی خواتین کے
پڑھیں:
اہم ریاستی اداروں پر 2بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم ریاستی اداروں پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں، حکومت نے سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کے لئے کام تیز کر دیا ۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کےایم ڈی میجر جنرل (ر یٹائرڈ) علی فرحان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا کہ گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملے ہوئے جن میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، این ٹی سی کی ٹیموں نے دونوں بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے ، پاک بھارت تنازع کے دوران آئی ٹی و ٹیلی کام انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہا اور تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا ۔ حکومتی سطح پر سائبر سیکیورٹی اتھارٹی بنائی جا رہی ہے ۔