خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر باحیا، باغیرت اور جرات مند نوجوان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، بشرطیکہ وہ صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوامی حقوق، ان کے مستقبل اور ان کی شناخت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی نائب ترجمان وزیر محمد کلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے کے عوام کو چاہیے کہ وہ رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے گزشتہ 78 برسوں سے گلگت بلتستان کو مسلسل نظرانداز کیا ہے، جس کا خمیازہ آج بھی عوام بھگت رہے ہیں۔ خطے کی محرومی، پسماندگی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی ذمہ داری ان عناصر پر بھی عائد ہوتی ہے جو وفاقی جماعتوں کے دسترخوان پر پل کر ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیر محمد کلیم نے کہا کہ آج بھی وہی پرانے چہرے عوام کو سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں، مگر نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق، اپنی غیرت اور اپنی تہذیبی و سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کی نئی نسل میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ محرومیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر باحیا، باغیرت اور جرات مند نوجوان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، بشرطیکہ وہ صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوامی حقوق، ان کے مستقبل اور ان کی شناخت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے حقوق کے لیے کسی قسم کی مفاہمت یا مصلحت پسندی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام یہ فیصلہ کریں کہ وہ محرومی کی سیاست کو مزید برداشت کریں گے یا پھر ایک نئی اور باوقار سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کا عملی تحفظ چاہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کا موقف ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان اگر متحد ہو کر جدوجہد کریں تو کوئی طاقت ان کے بنیادی حقوق سلب نہیں کر سکتی۔ وزیر محمد کلیم نے آخر میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور خطے کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی محرومیوں کا خاتمہ اس کی اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے انہوں نے خطے کے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ایران کو صرف باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی مذاکرات ہی قبول ہیں، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو ہرگز ڈکٹیشن قبول نہیں، ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، ہماری تمام تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، فی الحال کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کیلئے صرف باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی مذاکرات ہی قابل قبول ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا برابری اور منصفانہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، امریکی صرف اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں، ایسے مذاکرات بے معنی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو ہرگز ڈکٹیشن قبول نہیں، ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، ہماری تمام تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، فی الحال کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی۔