وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بہادری اور حکمت عملی کی بدولت وانا حملے میں ملوث تمام دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کسی بھی شہری یا فوجی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس آپریشن کو دہشت گردوں کے منصوبوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ملک کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے نہایت اہم تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر آرمی پبلک اسکول پشاور کی طرح تاریخ دہرانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن اللہ نے کرم کیا اور ہماری بہادر افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے عوام سے افواج کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو پاکستان سے مکمل طور پر ختم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور افواج اپنے عزم اور حکمت عملی کے ساتھ ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے پی ایس خواجہ آصف وانا وزیر دفاع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے پی ایس خواجہ ا صف وانا وزیر دفاع وزیر دفاع

پڑھیں:

اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کا معاملہ دیکھنا پڑے گا، وزیر دفاع

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے، انہوں نے اسکا ’’ٹمپریچر ہائی‘‘ کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری عوام اور افواج دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی سے متعلق کسی شک کی گنجائش نہیں رہی، ٹی ٹی پی ایک ایکسٹینشن ہے جن کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں اور کابل حکومت کسی طرح انکی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں نے وانا میں اے پی ایس کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا: خواجہ آصف
  • وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کا معاملہ دیکھنا پڑے گا، وزیر دفاع
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کاسخت ردعمل
  • کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، طلبا اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع
  • وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام ‘ 2خوراج ہلاک ‘ ہلاک محصور دہشت گرد افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں آئی ایس پی آر
  • کیڈٹ کالج وانا پر بزدلانہ حملہ سیکیوٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، 2 خوارج ہلاک
  • وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور