جماعت اسلامی ضلع پشاور کی 26 رکنی ضلعی مجلس شوریٰ نے حلف اٙٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
بحراللہ خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 21 سے 23 نومبر تک جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع عام میں اہلیان پشاور ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور کی نو منتخب 26 رکنی ضلع مجلس شوری کا پہلا اجلاس ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ محلہ اسلام آباد پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس می امیر بحراللہ ایڈوکیٹ نے نومنتخب شوریٰ ممبران سے باقاعدہ حلف لیا۔ شوریٰ اجلاس میں 21 ،22 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے بدل دو نظام اجتماع عام میں پشاور سے شرکت کی منصوبہ بندی کی گئی۔جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترحمان طارق متین نے ضلعی مجلس شوریٰ میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور سٹی این اے 32 سے ایک خصوصی ٹرین 20 نومبر کو رات نو بجے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی جبکہ این اے 29 سے بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کا بڑا قافلہ المرکز اسلامی پشاور سے این اے 31 سے کا قافلہ حیات آباد سے این اے 30 کا قافلہ بڈھ بیر سے جبکہ این اے 28 کا قافلہ نادرن بائی پاس سے روانہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین، جے آئی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلبہ سمیت دیگر برادار تنظیمات کے الگ الگ قافلوں کے علاوہ میڈیکل ٹیم اور ایمبولینسز بھی قافلوں کے ہمراہ روانہ ہوں گی۔ اجتماع عام میں ہر گاڑی کیلئے امیر سفر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ہر قافلہ کیلئے الگ الگ امیر مقرر کیا گیا ہے، جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت تمام قافلے ایک دوسرے کیساتھ رابطہ میں ہونگے۔ ضلع پشاور سے جانے والے تمام قافلوں کی قیادت جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کرینگے اجتماع میں پشاور سے یزاروں کی تعداد میں مردوزن اور بچے شریک ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع پشاور پشاور سے
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،