گلگت، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کی نظرِثانی سے متعلق صوبائی مشاورتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اجلاس میں اسلام آباد سے ہیومن رائٹس اور پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے مہمانوں نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف محکموں کے سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمۂ انسانی حقوق گلگت بلتستان اور وزارتِ انسانی حقوق، حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے حقوقِ پاکستان فیز (HEP-II) کے تحت قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق (NAP-HR) 2026ء کی تیاری و نظرِثانی کے سلسلے میں ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس آج گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر عارف تحسین نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد سے ہیومن رائٹس اور پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے مہمانوں نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف محکموں کے سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے آئندہ آنے والے NAP-HR 2026 کے لیے صوبائی سطح پر درپیش چیلنجز، ادارہ جاتی مضبوطی، کمزور طبقات کے تحفظ اور بین المحکماتی ہم آہنگی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیمتی آراء قومی انسانی حقوق ایجنڈے کو مزید مؤثر اور جامع بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیومن رائٹس
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے برازیل کے شہر بیلیم میں کاپ 30کے موقع پروڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-39