غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق اعلامیہ جعلی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد معلومات پر یقین نہ کریں اور سرکاری ذرائع سے ہونیوالی خبروں پر اعتماد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی نوٹیفیکشن زیر گردش ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا این ایچ اے، کیسکو اور دیگر انجینئرنگ محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی عارضی بندش اور غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق نوٹیفکیشن بالکل جعلی اور من گھڑت ہے۔ محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف حکومت بلوچستان کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ
پڑھیں:
محکمہ داخلہ میں چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان سے شیعہ علما کی ملاقات
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان کو بدقسمتی سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ علماء کرام کے وفد کی قیادت ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کرنل شہزاد عامر و متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ علماء کرام کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی، محمد غلام باقر گھلو، لال حسین توحیدی، مہتمم اعلیٰ ادارہ منہاج الحسینؑ علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سید محسن علی شاہ، قاری سید اذکار حسین نقوی اور مولانا سید مستنصر عباس کاظمی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان کو بدقسمتی سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز ایک خوشحال اور پُرامن ریاست میں مخفی ہے، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، دین اسلام ہمیں برداشت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہے، ریاست پاکستان امن، بھائی چارے اور تشدد کے کلچر کی مخالفت کی امین ہے، ریاست پاکستان میں ترقی اور قیام امن کی ذمہ داری معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں، اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریمؐ کی سنت کی روشنی میں رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں، معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ لوگوں کو دین کی صحیح روح سے آگاہ کرنا علماء کرام کی عظیم خدمت ہے۔ شیعہ علما کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات امن و سکون اور سلامتی کا تقاضہ کرتے ہیں، قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کیلئے حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علماء کرام نے اداروں اور نظام مدارس کے درمیان بہترین ہم آہنگی کیلئے سفارشات پیش کیں۔