پنجاب: 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی کا ایک منظر—فائل فوٹو
پنجاب کابینہ نے 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، دورانِ اجلاس 9 مئی کے کیسز میں ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پراسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
سرور روڈ کے حساس کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کی تقرری واپس لے لی گئی۔
میانوالی کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر اعزار لطیف خان کو ہٹا دیا گیا، اعزار لطیف نے ہائی کورٹ میں ذاتی پیشی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے دونوں تقرریاں واپس لینے کی باضابطہ سفارش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیشل پراسیکیوٹرز کی واپس لینے مئی کیس
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی