کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، آسیان کپیسٹی بلڈنگ کانفرنس میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیف سٹی میں جاری آسیان کپیسٹی بلڈنگ کانفرنس کے سیشن میں شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے بین الاقوامی مہمانوں میں لاؤس سے مسٹر سوکساون ہانیفوم، میانمار سے مسٹر من سو او، انڈونیشیا سے مسٹر زین الدین ہائر الدین کُلّے اور مسٹر ہیری ولسن بُتار بُتار، ملائشیا سے مسٹر محمد اشرف بن عبداللہ، مشرق تیمور سے مسٹر الوارو مُونیز لوباتُو باریتو اور ویتنام سے مس تھانہ تھی تھو ہونگ شامل تھیں۔
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے آپس میں علم سیکھنے اور بانٹنے کا موقع ملے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی گمشدہ بچوں کی تلاش، ٹریفک مینجمنٹ اور خواتین کو احساس تحفظ کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیف سٹیز اتھارٹی کابینہ کمیٹی
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔
معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔