جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس یوکرین جنگ میں تیزی، روس نے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی میزائل حملوں سے یوکرین کے رہائشی علاقوں میں شدید تباہی اور آگ بھڑک اٹھی، روس نے یوکرین کے 153 علاقوں پر حملے کئے جن میں 19 افراد ہلاک، 66 زخمی ہوگئے۔
خارکیف سمیت کئی شہروں میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں نے بجلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔
یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی حملوں سے رہائشی عمارتوں ، ایک اسکول، سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا، زیلنسکی نے عالمی برادری سے مزید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ملک کے متعدد علاقوں میں 470 ڈرونز اور 48 میزائل داغے، شہریوں پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ روس پر عالمی ممالک کا دباؤ ناکافی ہے۔
دوسری جانب روس کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ یوکرین میں توانائی و دفاعی اہداف کو ہی نشانہ بنایا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان : ریچھوں سے بچاؤ کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیاہے۔ آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں نکالی جاتی ہیں۔دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔