آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کوئی بھی اتفاقِ رائے چاہیے ہم تیار ہیں، اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے کوئی بھی اتفاقِ رائے چاہیے تو ہم تیار ہیں، اگر آئین پر چلیں گے تو مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں، پاکستان کو چلائیں۔
پی ٹی آئی کی بانی سے بہنوں کو ملنے کی اجازت نہ دینے کی مذمتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران 5 نکات پر دستخط کرلیں تو عمران خان سے دستخط کروانا میری ذمے داری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہیں۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم سے ملک کا آئین تباہ ہوگیا ہے، ان آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے ملک میں آئینی اصلاحات اور جمہوریت کے تحفظ کےلیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی تک جدوجہد کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر الزامات بھی افسوسناک ہیں، صوبائی وزیر مینا خان پر تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم این اے شاہد خٹک اور دیگر اراکین کی گرفتاریوں کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔