امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ پیپلزپارٹی دراصل اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے محمدی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام نے قومی اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، آئندہ بھی عوام نہ صرف ووٹ دیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی خود کریں گے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے ٹاؤنز کو نہ تو ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ان کے پاس اختیارات منتقل کیے جا رہے ہیں، اب کی بار کراچی کے عوام ووٹ بھی ڈالیں گے اور ووٹ کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے محمدی گراؤنڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ دیا ہے، اگر قیادت امانت دار ہو تو کم وسائل میں بھی بڑے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد کو روشنیوں کا مرکز بنانا جماعت اسلامی کا وژن ہے، اور فراز حسیب کی قیادت میں علاقے کی اصل رونق بحال ہو چکی ہے، ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی برکت سے آج لیاقت آباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہاں کھمبوں پر لائٹس لگ چکی ہیں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بلدیاتی اور قومی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی کو دیے، مگر ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور ان کے ٹاؤن اور میئر شپ کو چھین لیا گیا، فارم 47 کے نام پر مسترد شدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے لیاقت آباد کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ میں تبدیل کر چکے ہیں، جبکہ لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ کے ایم سی کے ماتحت ہونے کے باوجود ٹاؤن انتظامیہ اسے بھی ایک جدید ماڈل مارکیٹ بنانے کے لیے پرعزم ہے، اگر ترقی کی راہ میں کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر رکاوٹ توڑ دے گی۔

حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی لیاقت آباد کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز کرنے جا رہی ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں، اگر جماعت اسلامی کو مکمل اختیارات دیے گئے تو پورے کراچی کا نقشہ بدل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ ہفتے 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع عام منعقد کرنے جا رہی ہے، جہاں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، اجتماع عام کا نعرہ ’بدل دو نظام‘ ہے، اور ہم جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے اس فرسودہ نظام کو ضرور بدلیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جماعت اسلامی لیاقت آباد حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے انہوں نے رہی ہے

پڑھیں:

27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم

لاہور: (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا، نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا، ہم 27 ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارا باہمی تبادلہ خیال ملک و قوم کے لیے مفید اور بامقصد ثابت ہو گا، پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے ہیں لیکن ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کرسکا جس کا خواب قائداعظم اور بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کوئی عام سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ عظیم قربانیوں اور تمناؤں کا نتیجہ تھا، تحریک پاکستان صرف مسلم اکثریتی علاقوں تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ لوگ بھی اس جدوجہد کا حصہ بنے جو جانتے تھے کہ انہیں اپنے گھر بار اور زمینیں چھوڑنی پڑیں گی، مسلمانوں نے دین کی خاطر گھروں، زمینوں اور حتیٰ کہ اپنے آبا و اجداد کی قبریں تک چھوڑ دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے ایک ایسے ملک کے قیام کے لیے قربانیاں دیں جہاں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہو، قائداعظم کی قیادت میں مسلمانانِ ہند نے اللہ کی حاکمیت کے اصول کو بنیاد بنا کر پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ نظامِ زندگی کے مکمل تصور کا اعلان ہے، اللہ کے سوا کوئی طاقت، حکومت یا قوم حاکمیت کا حق نہیں رکھتی اور پاکستان اسی نظریہ پر وجود میں آیا کہ یہاں اسلامی عدل اور اجتماعی انصاف کا نظام قائم ہو، اب ضروری ہے کہ نظام کو اس کے اصل نظریاتی اور آئینی رخ کی طرف واپس لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج اور ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فر از حسیب یوسی 4 میں محمد ی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب ، دوسری جانب حافظ نعیم الرحمن یوسی 6 میں اسٹ
  • اب کی بار عوام ووٹ ڈالیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
  • صدر، وزیراعظم یا کوئی جرنیل، آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم
  • آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم کو دینا بڑا لمیہ ہوگا‘ حافظ نعیم
  • خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمن
  • خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمٰن
  • 27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم