سینیٹر ایمل ولی خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کسی پارلیمانی رکن کو لیڈر آف اپوزیشن کہہ رہے ہیں، اور یاد دہانی کرائی کہ جتنا لیڈر آف ہاؤس اہم ہے، اتنا ہی لیڈر آف اپوزیشن بھی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر کو اپوزیشن لیڈر کہنے کا عمل درست نہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا

ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے بھی ہم سنتے تھے کہ ضمیر جاگ گیا اور ووٹ دے دیا، لیکن لوٹوں کی باتیں وہی کرتے ہیں جو خود لوٹوں کی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام کل بھی درست نہیں تھا اور آج بھی درست نہیں ہے، اور ریاست میں اس طریقہ کار کو چلنے دینا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی، صدر اے این پی کا شدید ردعمل

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہماری پارٹی کا کوئی رکن ہمارے نظریے کے خلاف جائے گا تو ہم اس کا دفاع نہیں کر سکتے، اور جمہوری عمل میں ایسے رویے کو کبھی بھی درست یا قابلِ تعریف نہیں کہا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمل ولی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان ایمل ولی خان

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار

لاہور:(نیوزڈیسک)ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘‘

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں، ایک خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں جس پر خوشی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ویلیری ہیکی نے ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریر کے نکات کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اُن کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو میں بتایا کہ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیا کہ ’’کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ آپ نے درست کہا کہ گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے۔‘‘

ویلیری ہیکی نے کہا آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں، پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کیے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب کے دورے کی دعوت ویلیری ہیکی نے قبول کرلی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف، ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی یا کالعدم ٹی ٹی پی کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا: ایمل ولی
  • خواجہ آصف کا مدارس کے حوالے سے بیان دینی طبقات کی توہین ہے
  • خواجہ آصف کا بیان دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے،اے جی انصاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار
  • ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف
  • توہین مذہب کے ملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم
  • شیخ رشیداحمد کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
  • ہمارا لیڈر جیل میں ہے جو سراسر غلط ہے، شیر افضل مروت
  • 27ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا