چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فُل کورٹ اجلاس کل طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کا فُل کورٹ اجلاس کل طلب کر لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے فُل کورٹ اجلاس کل طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے تین ججز نے چیف جسٹس کو فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط بھی لکھا تھا۔ جس میں سنیئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں 27ویں آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خط اِس اہم آئینی معاملے پر ’لاء اینڈ جسٹس کمیشن‘ اور دیگر پالیسی ساز کمیٹیوں سے بھی مشاورت کی تجویز دی۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام لکھا گیا ایک غیر معمولی خط منظر عام پر آیا جو 8 اکتوبر کو تحریر کیا گیا تھا۔خط میں جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے عدالتی معاملات میں بیرونی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کورٹ اجلاس چیف جسٹس
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں