City 42:
2025-11-07@21:50:15 GMT

سہیل آفریدی کی گرفتاری کیلئےچھاپہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

سٹی42: 26 نومبر کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری نکل گئے۔ پولیس نے اسلام آباد میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو آفریدی وہاں سے پشاور جا چکے تھے۔ 

پی ٹی آئی کے یہ دونوں رہنما  26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں ریاستی اداروں ور ویلین انتظامیہ کے خلاف ہونے والے خوفناک تشدد کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور دونوں بار بار طلب کرنے کے باوجود مقدمہ کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہین ہو رہے۔
اسلام آباد پولیس وارنٹ کے بعد گرفتاری کیلیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تاہم عدم موجودگی پر بیلف موصول کرواکے چلی گئی

ڈالر کی قیمت میں کمی

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں خیبرپختونخوا  کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرنے کیلیے اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد پولیس کی نفری کے پی ہاؤس وارنٹ کے ساتھ پہنچی۔ وہاں خیبرپختونخوا ہاؤس کے عملے نے وارنٹ وصول کیے اور بتایا کہ اُس وقت سہیل آفریدی خیبر پختونخوا  ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم

ان وارنٹس پر خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی صدر جنید اکبر کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے خیبرپختونخوا ہاؤس پر پولیس ریڈ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس وقت پشاور میں  ہیں، تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او بمعہ 5–6 اہلکاروں کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کے لیے آئے تھے، جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

رکشہ ڈرائیور کو بچانے والا پولیس کانسٹیبل چل بسا

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا ہاؤس سہیل ا فریدی اسلام ا باد گرفتاری کی جنید اکبر کے بعد

پڑھیں:

سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
  • متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
  • تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • ُPTI رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
  • 26 نومبر کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد پولیس سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکا،مخالفت کریں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی