جرمنی نے پاکستان کیلیے 114 ملین (11 کروڑ چالیس لاکھ یورو) ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جرمنی کی حکومت کے درمیان 2025 کے دو طرفہ ترقیاتی تعاون سے متعلق مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

مذاکرات کی مشترکہ صدارت سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، اور وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کرسٹین ٹوئٹسکے نے کی۔

اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل اور پاکستان کی سفیر برائے جرمنی ثقلین سیدہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے دونوں ممالک کے ادارہ جاتی تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

جرمنی نے مالی اور تکنیکی تعاون کی مد میں 2025-2026 کے لیے 114 ملین یورو کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، جو کلیدی شعبوں ، ماحولیاتی تحفظ و توانائی، پائیدار اقتصادی ترقی و فنی تربیت، اور سماجی تحفظ پر مرکوز ہوگا۔

سیکرٹری اقتصادی امور  محمد حمیر کریم نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کی حکومت کے پاکستان کے ترقیاتی سفر میں مسلسل اور قیمتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں، روزگار کے مواقع میں اضافے اور سماجی تحفظ کے نظام کے استحکام میں جرمنی کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون پاکستان کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے “اُڑان پاکستان” سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

کرسٹین ٹوئٹسکے نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، اقتصادی استحکام اور سماجی شمولیت کے چیلنجز سے نمٹنے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پائیدار ترقی، اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اقتصادی امور  محمد حمیر کریم اور ڈائریکٹر جنرل کرسٹین ٹوئٹسکے نے 2025 کے پاکستان-جرمنی دو طرفہ ترقیاتی تعاون مذاکرات کا خلاصہ دستاویز پر دستخط کیے، جس سے نئی مالی معاونت کی باضابطہ توثیق ہوئی اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان-جرمنی ماحولیاتی و توانائی شراکت داری کے تحت تعاون کو بڑھانے، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوانوں کے روزگار کے مواقع میں بہتری، اور سماجی تحفظ و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے شراکت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مذاکرات کا اگلا دورِ 2027 کو برلن میں ہوگا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل نے پاکستان پاکستان کی پاکستان کے اور سماجی جرمنی کی

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم