فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ آج شام 8 بجے ایک ہلاک شدہ یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید

بیان کے مطابق یہ لاش آج خان یونس کے شمالی علاقے سے ملی ہے۔ تاہم یرغمالی کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اس وقت بھی غزہ میں 4 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ میں لڑائی اور اسرائیلی بمباری کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے، اور فریقین کے درمیان ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے غیر اعلانیہ رابطے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل اسرائیلی جہاد حماس یرغمالی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی جہاد یرغمالی

پڑھیں:

غزہ میں قیامت: اسپتال کے ملبے سے فلسطینیوں کی 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق، علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور عام شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حماس کے مطابق، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو خاص طور پر تباہ کر رہا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے جاری بربریت میں 69 ہزار 180 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • جی 7 ممالک کا غزہ منصوبےکی حمایت کا اعادہ، اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی واپسی پر زور
  • غزہ، اسپتال ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
  • غزہ میں قیامت: اسپتال کے ملبے سے فلسطینیوں کی 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
  • بس سٹاپس پر ٹک شاپس اور سہولیات پراجیکٹ "ایمپاور ہر" میں 10 ٹک شاپس مستحق خواتین کے حوالے
  • اسرائیلی پارلیمنٹ :فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کا پہلا مرحلہ منظور
  • غزہ جنگ بندی کا مستقبل!
  • فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا