بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین خان کا زائدالعمری کی وجہ سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی گئی، علاوہ ازیں ان کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے انداز میں بھی ادا کی گئیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق زید خان کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے عقائد کے مطابق کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل ویڈیوز زید خان کو جذباتی انداز میں دیکھا گیا، جن میں زید خان مٹی کا گھڑا اٹھائے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں کی گئیں؟۔
دراصل زرین خان ہندو پارسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، شادی سے پہلے ان کا اصل نام زرین کٹرک تھا۔ سنجے خان سے 1966 میں شادی کے بعد انہوں نے خان سرنیم اپنایا لیکن خاندان نے ان کے پیدائشی مذہب کے مطابق ہندو رسومات کا انتخاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید(Tahira Syed) نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق زیر گردش خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
وائرل ہونے والی غلط خبروں کے ایک روز بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ ان کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم وہ نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ اس وقت نیویارک میں اپنی معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں نہ صرف ان کے لیے تکلیف دہ ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی غیر ضروری پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ لوگوں کی نیک خواہشات ان کے لیے حوصلے کا باعث ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
مزیدپڑھیں:امتحان میں کامیابی کے باوجود عبدالمجید نوکری سے محروم، عمر کی حد رکاوٹ بن گئی
اس معاملے کے بعد معروف شخصیات نے بھی گلوکارہ کی صحت کی تصدیق کی۔ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے سوشل میڈیا پر ان کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اسی طرح سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی طاہرہ سید کا ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر کے افواہوں کی تردید کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے پھیل گئی تھیں، جس کے باعث ان کے مداحوں میں شدید تشویش پائی گئی۔ تاہم اب ان کی اپنی وضاحت کے بعد یہ معاملہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں۔