بھارتی میجر جنرل کے ملکیتی شراب خانے کا سائن بورڈ ’پاکستان زندہ باد‘ سے چمک اٹھا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
بھارتی شہر گوا میں شراب کی ایک دکان کے سائن بورڈ پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے دیکھے گئے جس پر بھارت میں ہلچل مچ گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی گوا کے علاقوں باگا اور اپورا میں دو الگ الگ واقعات میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ظاہر ہونے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شراب خانہ جس کے سائن بورڈ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دیکھے گئے بھارتی فوج کے میجر جنرل کی ملکیت ہے اور دکان کے سائن بورڈ کو ہیک کیاگیا تھا۔
پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں تو کوئی کہتا نظر آیا کہ ہیکرز کا کوئی جواب نہیں انڈیا والے تو اس وقت جل رہے ہوں گے۔
???????? A wine shop owned by an Indian Army Major General in Goa got hacked — the signboard was changed to say “Pakistan Zindabad.
– Locals panicked after seeing it,
“Pak Hack Division” has claimed responsibility. pic.twitter.com/v8EqMSRIOE
— Zard si Gana (@ZardSi) November 6, 2025
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ صبح 9:50 پر پیش آیا جبکہ دوسرا 10:18 پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کر دیا گیا ہے۔ دونوں دکانداروں کے خلاف الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ان واقعات کے سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ کارروائی دانستہ طور پر کی گئی یا کسی نے نظام (سسٹم) کو ہیک کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے پاکستان زندہ باد ہیکرز وایڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے پاکستان زندہ باد ہیکرز پاکستان زندہ باد کے نعرے کا کہنا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔