پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے ڈرامہ انڈسٹری کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہورہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب آرٹس کونسل کا تھیٹرز میں کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری
سٹی42: ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب کونسل آف دی آرٹس مغیث بن عزیز نے مختلف تھیٹرز کے دورے کیے اور دورانِ ڈرامہ سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی جانے کا بہانہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، اگر ڈرامہ جنریٹر چلا کر جاری رکھا جا سکتا ہے تو کیمرے بھی آن رہنے چاہئیں۔
مغیث بن عزیز نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن