Daily Mumtaz:
2025-11-13@16:41:01 GMT

گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

— فائل فوٹو

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے گرفتار ملزم محمد نور سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا، جبکہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ، بم دھماکوں، اغواء کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 2010 میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا، گرفتار ملزم 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا ہے، جبکہ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم 2015 میں گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روپوش رہا، ملزم کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او گرفتار
  • یوکرینی صدر ولایمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام
  • یوکرینی وزیرانصاف کرپشن کے الزام پر معطل
  • کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
  • مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج‘5 مشتبہ افراد گرفتار