Jasarat News:
2025-11-13@18:02:13 GMT

لندن‘ سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نوواردات ضبط

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

لندن‘ سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نوواردات ضبط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن‘ سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نوواردات ضبط
لندن: حکومت برطانیہ نے سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نایاب باقیات سمیت دیگر نوواردات کا مجموعہ بھی ضبط کر لیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرکزی حکام نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی تاجر سے کروڑوں پاو¿نڈ مالیت کی ڈائنوسار کی نایاب ہڈیاں، لندن میں 9 فلیٹوں اور چینی فن پاروں کا مجموعہ ضبط کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائی جرائم سے حاصل شدہ دولت کی واپسی کے مقدمے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سو بنگہائی اور ان کی کمپنی سو ایمپائر لمیٹڈ کے ساتھ ایک تصفیہ کیا، جس کے تحت یہ اثاثے پروسیڈز آف کرائم ایکٹ کے تحت ضبط کیے گئے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ قانون حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ایسے اثاثے واپس لے سکیں جو غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہوں۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈائنوسار کی تاجر سے

پڑھیں:

مکہ مکرمہ میں سیکڑوں ورک شاپ اور گودام سیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: مکہ مکرمہ میںسیکڑوں ورکشاپس اورگوداموں کو سیل کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے4 سو سے زائد ورکشاپ اور گوداموں کو سیل کردیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔
عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے، جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں، جو کہ ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری منظرنامے کے فروغ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
  • کالعدم ٹی ایل پی کیلئے قانونی شکنجہ مزید سخت، جائیدادیں و اثاثے منجمند
  • پنجاب حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
  • انٹرنیٹ سروس معطل، طلبہ، تاجر، صحافی اور آن لائن سروس فراہم کرنیوالے پریشان
  • تاجر 3 ماہ میں پاکستان کیساتھ کاروبار ختم کر دیں، افغان طالبان: دہشت گردی کم ہو گی: خواجہ آصف
  • چین میں حالیہ تعمیرشدہ 758 میٹر طویل پل اچانک زمین بوس
  • سندھ کے ضلع سانگھڑ سے گیس کی پیداوار میں اضافہ
  • لندن کے سی لائف ایکویریم میں پینگوئنز کی طویل قید، برطانوی ارکان پارلیمان کا رہائی کا مطالبہ
  • مکہ مکرمہ میں سیکڑوں ورک شاپ اور گودام سیل