تُرکیہ کی ٹیم نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز

ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے دلچسپ مقابلے شامل تھے۔ تُرکیہ کی ٹیم نے 3 گولڈ میڈلز جیت کر مجموعی طور پر پہلا مقام حاصل کیا جبکہ ایران کی ٹیم رنر اپ رہی۔

کمانڈر کراچی نے تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مہارت اور ٹیم ورک میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔

قبل ازیں، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیاء الرحمان نے اپنے خطاب میں چیمپیئن شپ کی تفصیلات اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ

اس ایونٹ میں آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ، متحدہ عرب امارات اور میزبان پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مقابلوں کا مقصد پاکستان میں سمندری کھیلوں کو فروغ دینا اور دوست ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون و ہم آہنگی بڑھانا تھا۔

اختتامی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، غیر ملکی سفارتکاروں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اٹلی آذربائیجان ایران پاکستان ترکیہ سری لنکا سعودی عرب متحدہ عرب امارات نیوی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی ایران پاکستان ترکیہ سری لنکا متحدہ عرب امارات نیوی ت رکیہ کی ٹیم

پڑھیں:

ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار