زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے زمبابوے ٹیم کا استقبال کیا۔ زمبابوے کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرکے کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک سہ ملکی سیریز کھیلی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔