data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔زمبابوے کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ نیومین نیامہوری کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔زمبابوے ٹیم کی کپتانی سکندر رضا کریں گے جبکہ برائن بینیٹ، گریم کریمر، ریان برل، ٹینوٹینڈا ماپوسا، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے،ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا،تاشینگا میوزیکیوا، نیومین نیامہوری اور برینڈن ٹیلراسکواڈ کا حصہ ہیں۔سہ فریقی سیریز میں سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے کا 15 رکنی اسکواڈ پاکستان آئے گا۔ زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو ان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، 23 نومبر کو زمبابوے کا مقابلہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر پاکستان سے ہو گا۔ 25 نومبر کو زمبابوے سری لنکا کا دوبارہ سامنا کرے گا۔سہ ملکی سیریز کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکواڈ کا نومبر کو سہ ملکی

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی