امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خاتمہ، سینیٹ و ایوان نمائندگان سے بل کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کر کے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کو ختم کر دیا ہے۔
ایوان میں 222 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا، جن میں 6 ڈیموکریٹس شامل تھے، جبکہ 209 ارکان، جن میں 2 ریپبلکن شامل تھے، نے مخالفت کی۔ بل کی منظوری کے بعد اسے دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہوا اور حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے وفاقی ادارے بلا رکاوٹ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
بل کے تحت غذائی امدادی اسکیمیں بحال کی جائیں گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی اور ائیر ٹریفک کنٹرول کا نظام دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکی قانون سازوں کی طرف سے طویل مالی بحران اور وفاقی خدمات میں خلل کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس نے ملک بھر میں سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثر کی تھی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اماراتی ائرلائن‘ امریکی مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: اماراتی ائرلائن کی جانب سے مسافروں خصوصاً امریکا جانے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور و معروف ایمرٹس ائرلائن کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق امارات نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ ا ئرلائن کا امریکی مسافروں سے کہنا تھا کہ وہ سیکورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے 4 گھنٹے قبل ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب امریکا میں شٹ ڈاو¿ن کے باہر ملک بھر کے ائرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔