یورپی گیمر کا انوکھا کارنامہ، مسلسل 144 گھنٹے گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی ملک ہنگری کے گیمر زیبولس سیپ نے مشہور گیم ڈانس ڈانس ریوولوشن کو مسلسل 144 گھنٹے تک کھیل کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ زیبولس سیپ، جو گیمنگ کمیونٹی میں گراس ہوپر کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے نہ صرف طویل ترین ویڈیو گیم میراتھون کا اعزاز حاصل کیا بلکہ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر سب سے طویل میراتھون کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی گیمر کیری سوئیڈیکی کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک “جسٹ ڈانس” گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں زیبولس سیپ نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے کیری کے ریکارڈ کو توڑنے کے خواہشمند تھے اور اس مقصد کے لیے طویل تربیت کی۔
زیبولس سیپ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر سوچا کرتے تھے کہ کیری نے ایک دہائی قبل اتنی طویل میراتھون کس طرح مکمل کی ہوگی۔
ریکارڈ توڑنے کی اس کوشش کے دوران زیبولس سیپ نے 3 ہزار سے زائد گانوں پر ڈانس پرفارم کیا، اور اس پورے سیشن کے دوران وقفے صرف مختصر آرام اور پانی پینے کے لیے دیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زیبولس سیپ
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔