پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی کی ذہنیت ہے کہ وہ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل خواتین میں 10 ہزار روپے تقسیم کرینگے اور وہ انہیں ووٹ دینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بہار ریاست کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے آج جہاں ووٹنگ ہو رہی ہے، وہیں دوسرے مرحلے کے لئے بھی پارٹیاں متحرک ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور یوگی آدتیہ ناتھ این ڈی اے کے امیدواروں کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی "عظیم الائنس" کی قیادت سنبھال لی ہے۔ بھائی بہن نے آج کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم 10 ہزار روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سیتامڑھی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے "این ڈی اے" پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بہار کی خواتین کو انتخابات سے پہلے 10 ہزار روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لوگ دوسری ریاستوں میں جا کر اپنے خاندان کے لئے پیسہ کماتے ہیں لیکن مودی اور نتیش کو یہ نظر نہیں آتا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ذہنیت ہے کہ وہ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل خواتین میں 10 ہزار روپے تقسیم کریں گے اور وہ انہیں ووٹ دیں گی۔ این ڈی اے 20 سال سے اقتدار میں ہے لیکن مودی نے کبھی بہار کے کسی گاؤں میں جا کر لوگوں کا حال نہیں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ صرف ٹی وی پر اپنے چہرے چمکانے میں مصروف ہیں۔ پرینکا گاندھی نے چمپارن میں بھی ریلی سے خطاب کیا کہ مشرقی چمپارن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکن ہیں، جنہیں مہاتما گاندھی نے راستہ دکھایا تھا اور جن لوگوں نے مہاتما گاندھی کو راستہ دکھایا وہ آپ کے آباؤ اجداد، چمپارن، بہار کے کسان تھے۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اس ملک کی تعمیر میں اپنے کردار کو سمجھنا چاہیئے۔

راہل گاندھی نے پورنیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ایک بار پھر ترقی کرنی چاہیئے، دنیا کے بہترین کالج اور یونیورسٹیاں یہاں بنائی جائیں، بہترین ہسپتال بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو عالمی سیاحت کا مرکز، فوڈ پروسیسنگ کا مرکز اور صنعت کا مرکز بننا چاہیئے، یہ نریندر مودی اور نتیش کمار کی طاقت سے باہر ہے۔ نتیش کمار کچھ نہیں کر سکتے، ان کا ریموٹ کنٹرول پی ایم مودی کے ہاتھ میں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میرا بہار کے لوگوں سے ایک وعدہ ہے، جیسے ہی ہندوستان میں "انڈیا اتحاد" کی حکومت بنے گی، بہار میں نالندہ یونیورسٹی جیسی یونیورسٹی کھولی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاحتی سرکٹس کو بہار کے لوگوں سے جوڑیں گے تاکہ بہار کے نوجوان سیاحت سے مستفید ہوسکیں، ہم بہار میں فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ اور کولڈ چین خدمات فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پرینکا گاندھی نے گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہزار روپے بہار کے کے لئے

پڑھیں:

راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی ۔کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک اورپریس کانفرنس کی ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔

 راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی، اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیے۔

 اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل کی ماڈل ہے۔

 ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی۔ 5 الگ الگ کٹیگری میں ووٹ چوری ہوئی۔ماڈل کی تصویر دکھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس نے 10 بوتھون پر 22 بار ووٹ کیا۔ ہربار نام الگ الگ تھے۔ ہریانہ میں جو 25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹ چوری 5 کٹیگری میں ہوئی۔ 5,21,619 ڈپلیکیٹ ووٹرس ہیں۔ 93,174 انویلیڈ پتے ہیں۔ 19,26,351 بلک ووٹرز ہیں۔ فارم 6 اور فارم 7 کا غلط استعمال ہوا ہے۔ یہ ایک سینٹرلائیزڈ آپریشن ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے پاس ’ایچ‘ فائلس ہیں اوریہ اس بارے میں ہے کہ کیسے ایک پوری ریاست کوچرا لیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ انفرادی حلقوں میں نہیں، بلکہ ریاستی اورقومی سطح پرہورہا ہے۔ ہمیں ہریانہ میں ہمارے امیدواروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ غلط ہے اورکام نہیں کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی ساری پیشین گوئیاں الٹی ہوگئیں۔ ہم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرمیں اس کا تجربہ کیا تھا، لیکن ہم نے ہریانہ پرتوجہ مرکوز کرنے اوروہاں جوکچھ ہوا تھا، اس کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا فیصلہ کیا۔ر

اہل گاندھی نے کہا کہ سبھی (ایگزٹ) پول نے کانگریس کی جیت (ہریانہ میں) کی طرف اشارہ کیا تھا۔ دوسری بات جو ہمارے لیےحیران کن تھی، وہ یہ تھی کہ ہریانہ کے انتخابی تاریخ میں پہلی بار ڈاک سے ووٹ حقیقی ووٹنگ سے الگ تھے۔ ہریانہ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اسلیے ہم نے سوچا کہ آئیے تفصیل سے جانیں۔

جب میں نے پہلی بار یہ جانکاری دیکھی، جو آپ دیکھنے جا رہے ہیں، تو مجھے اس پر یقین کرنے میں مشکل ہوئی۔ میں صدمے میں تھا… میں نے ٹیم کو کئی بار کراس چیک کرنے کے لیے کہا۔راہل گاندھی نے اس دوران وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کا ایک بیان بھی چلایا، جو نتیجے سے پہلے کا تھا۔ اس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت بنا رہی ہے، ہمارے پاس سسٹم ہے۔ فکرمت کیجئے۔ ہریانہ کی ووٹرلسٹ میں 8 میں سے ایک ووٹرفرضی ہے۔

 راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں ایک ہی تصویروالے دوبوتھوں پرایک ہی شخص کو223 ووٹ ملے، اس لیے الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج برباد کردیئے۔ ہریانہ کی ووٹرلسٹ میں 1.24 لاکھ رائے دہندگان کے نام فرضی ہیں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • بہارالیکشن:جنریشن زی ووٹ چوری روکے،راہل گاندھی
  • ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل
  • جعلی ڈگری ہولڈر وزیراعظم مودی کو شعبہ تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں ، راہل گاندھی
  • بدعنوانی اور ووٹ چوری نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، پرینکا گاندھی
  • ریاست ہریانہ میں پچیس لاکھ فرضی ووٹ پڑے ہیں، راہل گاندھی
  • راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی
  • ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا
  • نریندر مودی قاتل ہیں، انہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل
  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی