جعلی ڈگری ہولڈر وزیراعظم مودی کو شعبہ تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں ، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اورنگ آباد:۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ طلبا سوشل میڈیا کے ساتھ مصروف رہیں تاکہ تعلیم، صحت اور روزگار کے سلگتے ہوئے مسائل پر توجہ نہ دے سکیں۔ وزیر اعظم مودی کے پاس جعلی ڈگری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعبہ تعلیم سے بے رخی برت رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے بہار کے ضلع اورنگ آباد میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سوشل میڈیا کی لت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ریل، انسٹا گرام، فیس بک کی لت لگ جائے، یہ 21وی صدی کا نیا نشہ ہے ، نریندر مودی چاہتے ہیں کہ یہ ماحول بنا رہے تاکہ نوجوانوں کی توجہ کہیں او ر مبذول رہے اور وہ حکومت سے تعلیم، صحت اور روزگار کے بارے میں پوچھ نہ سکیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ بہار میں ووٹ چوری کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ این ڈی اے اسمبلی الیکشن جیتنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار میں انڈیا بلاک برسر اقتدار آیا تو اس کی حکومت انتہائی پسماندہ ، معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں اور دلتوں کی حکومت ہوگی، ہم ریڈی میڈ کپڑوں اور موبائل فونز پر میڈ ان بہار کا لیبل دیکھنا چاہتے ہیں۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے پاس جعلی ڈگری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعبہ تعلیم سے بے رخی برت رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے چاہتے ہیں رہے ہیں نے کہا ہیں کہ کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
نیو دہلی:آپریشن سندور میں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی بھارت میں سیاسی طوفان میں تبدیل ہو گئی ہے۔
مودی سرکار کی اس خاموشی کو اپوزیشن جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی صدرکے پاکستان کے حق میں بیانات نے بھارتی حکومت کیلئے مزید شرمندگی پیدا کر دی ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں، وہ امریکی صدر کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتے،انہی کے حکم پر آپریشن سندور روکا گیا۔
کانگریس کی سینئر رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے،م ودی کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس سچائی کو تسلیم کر چکے۔
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کیخلاف منظم مہم شروع کررکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پروپیگنڈے کی تازہ ترین مثال کوٹ رادھا کشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آئی جہاں 28 سالہ تاجر شیخ معیز جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے باوجود کہ انکا کسی عسکریت پسند تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،2025ء کے وسط تک بھارت میں جھوٹی خبروں کے 1,087سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دی گئی۔