بھارتی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہریانہ ریاست میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جو کہ کل 2 کروڑ ووٹروں کا تقریباً 12.

5 فیصد بنتا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ کئی کانگریس امیدواروں نے انتخابات کے بعد شکایت کی کہ ووٹنگ میں گڑبڑ ہوئی ہے۔

ان کے مطابق تمام ایگزٹ پولز نے کانگریس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی مگر نتیجہ بی جے پی کے حق میں آیا۔

انہوں نے بی جے پی کے وزیراعلیٰ نیاب سنگھ سینی کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں وہ نتائج سے قبل یہ کہہ رہے ہیں کہ ’انتظامات ہو چکے ہیں اور بی جے پی جیت رہی ہے‘۔

راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سے انتظامات تھے؟ 2 سب کہہ رہے تھے کہ کانگریس جیت رہی ہے مگر سینی یقین سے مسکرا رہے ہیں کہ بی جے پی نے انتظامات کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیے:

انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی تاریخ میں پہلی بار پوسٹل ووٹ کے نتائج پولنگ بوتھوں کے نتائج کے برعکس آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور جمہوری عمل پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ہمارے پاس 100 فیصد ثبوت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت کانگریس کی واضح جیت کو شکست میں بدلا گیا۔

گاندھی کے مطابق کانگریس 8 نشستوں پر بہت کم مارجن سے ہاری جن میں سے ایک پر صرف 32 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان 8 نشستوں کا مجموعی فرق 22,779 ووٹ بنتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹ میں ایک برازیلی ماڈل کی تصویر 22 مختلف ناموں کے ساتھ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر ایک اسٹاک فوٹو ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایک ہی خاتون کی تصویر ’سویٹی، سیما، سرسوتی‘ جیسے ناموں کے ساتھ 22 بار ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما دہلی میں گرفتار

ایک اور مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہی اسمبلی حلقے میں 100 ووٹر آئی ڈی پر ایک ہی عورت کی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خاتون کو اگر دل کرے تو 100 بار ووٹ ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ یہ ایک منظم سازش ہے تاکہ جعلی ووٹ ڈالنے کا موقع بنایا جا سکے۔

راہول گاندھی کے مطابق 2 پولنگ بوتھوں کی ووٹر لسٹ میں ایک اور خاتون کی تصویر 223 بار دہرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن بوتھوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع کرتا ہے۔

راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن باآسانی ڈپلیکیٹ ووٹ ہٹا سکتا ہے مگر ایسا نہیں کر رہا کیونکہ وہ بی جے پی کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انتخابات سے پہلے 3.5 لاکھ ووٹرز کے نام لسٹ سے حذف کر دیے گئے۔

ووٹنگ کے وقت پولنگ ایجنٹس نے اعتراض کیوں نہیں کیا، الیکشن کمیشن ذرائع

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ذرائع نے سوال اٹھایا کہ کانگریس کے پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے دوران اعتراض کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کا کام ہوتا ہے کہ اگر کسی ووٹر پر شبہ ہو تو فوراً اعتراض درج کرائیں۔

کمیشن کے ذرائع نے یہ بھی پوچھا کہ راہول گاندھی کو کس بنیاد پر یقین ہے کہ جعلی ووٹرز نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔

ذرائع نے کہا کہ اگر کوئی کانگریس رہنما 2 ریاستوں کی ووٹر لسٹ میں نام رکھتا ہے تو کیا وہ دو بار ووٹ ڈال رہا ہے؟

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے راہول گاندھی کے بیانات کو فرضی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بہار میں پولنگ ہو رہی ہے وہ ہریانہ کی کہانی سنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں کچھ نہیں بچا تو اب وہ توجہ ہریانہ کی طرف موڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجوں مہاراجوں کا نظام بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ناپسند کیوں؟

کرن رجیجو نے کہا کہ راہول گاندھی کو سنجیدہ قومی معاملات پر بات کرنی چاہیے نہ کہ الیکشن کمیشن پر الزام تراشی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول اور اصل نتائج میں فرق ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اپوزیشن جیتتی ہے تو ہم سوال نہیں اٹھاتے تو کانگریس کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برازیلی ماڈل کی ووٹنگ بے جی پی کی دھاندلی راہول گاندھی ہریانہ انتخابات

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بے جی پی کی دھاندلی راہول گاندھی ہریانہ انتخابات راہول گاندھی نے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں کے مطابق کی تصویر بی جے پی رہے ہیں

پڑھیں:

نریندر مودی قاتل ہیں، انہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ  کسی اسٹیج پر اکھٹے موجود ہوں گے؟

ظہران ممدانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اُس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مودی نے ’گجرات میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انہیں اسی طرح دیکھنا چاہیے جیسے ہم بنیامین نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں یہ ایک جنگی مجرم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by National Herald (@nationalherald_nh)

واضح رہے کہ مسلم جنوبی ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوگئے ہیں، وہ اس نیویارک کے میئر بننے والے پہلے مسلمان امیدوار بن گئے ہیں۔

مسلمان امیدوار ظہران ممدانی آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے، انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ان کی بھرپور مخالفت کی اور انہیں کمیونسٹ قرار دے کر گرفتار کرنے اور الیکشن جیتنے پر نیویارک کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

خود کو سوشلسٹ ڈیموکریٹ قرار دینے والے 34 سالہ ظہران ممدانی کی جیت کو ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جن کی دوسری مدت صدارت کے آغاز سے اب تک یہ سب سے اہم انتخابات ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر بھر میں 2 ملین سے زائد ووٹ ڈالے گئے، جو 1969 کے بعد میئر کے انتخاب میں سب سے زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ ظہران ممدانی نریندر مودی نیو یارک نیویاک میئر

متعلقہ مضامین

  • ریاست ہریانہ میں پچیس لاکھ فرضی ووٹ پڑے ہیں، راہل گاندھی
  • راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی
  • امریکا: تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن، ڈیموکریٹس کے مطالبات اور ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار
  • بھارت: برازیلی خاتون کا سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور ولما کے نام سے 22 مرتبہ ووٹ ڈالنے کا انکشاف
  • نریندر مودی قاتل ہیں، انہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل
  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس