سہیل آفریدی کی زیرصدارت کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-08-5
پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ مختلف قراردادیں بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاکہ ان پر عملی اقدامات کا
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری متوقع
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔