data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کا تفصیلی 53 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور دو مشیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کابینہ کے ایجنڈے میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جو حالیہ سیاسی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ یہ اضافہ صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ مختلف قراردادیں بھی شامل ہیں جن پر عملی اقدامات کی منظوری لی جائے گی تاکہ ان فیصلوں کو زمینی سطح پر نافذ کیا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے، جب کہ صوبے میں زراعت اور دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک کسان، ایک گائے منصوبہ باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد کسانوں کو خود کفیل بنانا اور دیہی معیشت کو فعال کرنا ہے۔

اجلاس میں تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی متوقع ہے تاکہ ان علاقوں کی بحالی اور ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی نظم و نسق، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور امن و امان کی بہتری سے متعلق نئی ہدایات جاری کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بی آر ٹی بس میں سفر کیلیے ٹکٹ لے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-32

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب، ایجنڈا جاری
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں کی پابندی ختم
  • متنازعہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا 
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بی آر ٹی بس میں سفر کیلیے ٹکٹ لے رہے ہیں
  • وزیراعلیٰ کے پی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا، آفتاب شیر پائو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا