وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اویس کیانی :وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے حوالے سے تمام کابینہ اراکین کو آگاہ کر دیا گیاہے۔
اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
اجلاس کا وقت اور جگہ بعد میں بتائی جائے گی،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔