کالعدم ٹی ایل پی کیلئے قانونی شکنجہ مزید سخت، جائیدادیں و اثاثے منجمند
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے۔
صوبہ بھر میں ٹی ایل پی کے نام جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔
چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔
سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔
تحریک لبیک کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریک لبیک
پڑھیں:
سندھ بھر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے ایک ماہ کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کر دیا، جس میں خلاف ورزی پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی فوری نافذ العمل اور یہ ایک ماہ کیلیے مؤثر ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔