پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سے قبل حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 13 نومبر:
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا
حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حامل شہریوں اور اداروں کو… pic.
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) November 13, 2025
محکمہ داخلہ نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے مارچ تا نومبر 2024 کے دوران کمپیوٹرائز کیے گئے لائسنسوں کی تفصیلی رپورٹ 13 نومبر کی شام تک طلب کر لی ہے۔
مراسلے میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے اور ڈی ویپنائزیشن مہم سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع سے مارچ تا نومبر موصول ہونے والی درخواستوں اور جاری کردہ حکم ناموں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل 2016 میں شروع کیا گیا تھا، جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔
حکومت نے واضح کیا تھا کہ اس مدت تک کمپیوٹرائز نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ تصور کیے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نیا حکم نامہ تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے میں اسلحہ لائسنس سے متعلق شفافیت اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ پنجاب کالعدم کمپیوٹرائزیشن لائسنس محکمہ داخلہ مینوئل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کالعدم کمپیوٹرائزیشن لائسنس محکمہ داخلہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن نے مینوئل اسلحہ لائسنس محکمہ داخلہ پنجاب کا عمل
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔