سندھ بھر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے ایک ماہ کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا جس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کردیا جس میں خلاف ورزی پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی فوری نافذ العمل اور یہ ایک ماہ کیلیے مؤثر ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی 48پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔