بجلی 48پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی کوریا: بجلی گھر کا بوائلر گرنے سے3 مزدور ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے سے3 مزدور ہلاک ہو گئے۔ 60 میٹر بلند بوائلر ٹاور کو منہدم کیا جانا تھا،جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں ایک روز قبل ہی گر گیا ۔ حادثے میں 3مزدور ہلاک ہو گئے،جب کہ 2مزدوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔