کراچی ائیرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.
چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں چاندی اسمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاندی کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ ایف بی آر ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈاک سمیت کسی بھی ذریعے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کیلئے پُرعزم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چاندی کی
پڑھیں:
سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی بڑھ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ29 ہزار 862 روپے پرپہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 74 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4075 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب 115 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5209 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 98 روپےکے اضافے سے4 ہزار 465 روپے ہوگئی، ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 49.47ڈالرپرپہنچ گئی۔