ویب ڈیسک: پاکستان کی دوسری بڑی نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان سمیت اپنے اہم ہوائی اڈوں پر مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، جن آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ان میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ (اسلام آباد)، ایرو میڈیکل: فلائٹ سرجن (لاہور)، ایئر سائیڈ آپریشنز: ایکزیکٹو، ایسوسی ایٹ اور اسپیشلسٹ (اسلام آباد و کراچی)، ٹریول کاؤنسلر (ملتان)، مینیجر سیکیورٹی (اسلام آباد) شامل ہے۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

اس کے علاوہ ایئرکرافٹ انجینئرز، ٹیکنیشنز، مینیجرز اور ٹرینی انجینئرز (اسلام آباد، کراچی، کندو)، کیپٹن، فرسٹ آفیسر، سینئر مینیجر فلائٹ آپریشنز (اسلام آباد، کراچی، لاہور)، کیبن کریو، لیڈ کیبن کریو، جنرل مینیجر اور مینیجر فلائٹ سروسز (تمام مقامات پر)، کوآرڈینیٹر (اسلام آباد)، پراکیورمنٹ، لاجسٹکس اور کوالٹی ایشورنس،  گراؤنڈ انسٹرکٹر کیبن (اسلام آباد، کراچی، لاہور)، ڈرائیورز (اسلام آباد، لاہور، ملتان) شامل ہے

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

درخواست دینے کا طریقہ:

ایئر بلو کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں: https://www.

airblue.com/jobs
مطلوبہ عہدہ منتخب کریں اور آن لائن فارم پُر کریں۔
درکار دستاویزات (میٹرک سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، تجربہ سرٹیفکیٹ اور حالیہ تصویر) اپ لوڈ کریں۔
فارم جمع کرائیں اور تصدیقی رسید محفوظ رکھیں،  درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات، 13 نومبر 2025 ہے۔

عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد ا سامیوں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات