کالعدم ٹی ایل پی کیلیے قانونی شکنجہ مزید سخت، پنجاب حکومت کا نیا حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور:پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے۔صوبہ بھر میں ٹی ایل پی کے نام جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔تحریک لبیک کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیر قانونی افغانی پکڑوائیں، بھاری انعام پائیں
سٹی42: پولیس نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن (بشمول غیر دستاویزی افغان باشندوں) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے اور انہیں ہر غیر قانونی افغانی کی نشان دہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت بھیجی گئی ہے کہ جو شہری غیر قانونی افغانیوں کے متعلق اطلاع دین انہین دس ہزار روپے انعام دیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو غیر قانونی افغانیوں کو رہنے کے لئے کرایہ پر مکان یا کاروبار کرنے کے لئے دوکان کرایہ پر دیئے ہوئے ہیں۔
پنجاب بھر مین ایسے افغانیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جن کے پاس ویزے تو سیاحت یا علاج وغیرہ کے ہیں لیکن وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔ پولیس ایسے افغانیوں کے متعلق اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی دس ہزار روپےانعام دے رہی ہے۔
اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
Waseem Azmet