پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی اہم پیشرفت، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈینیشن کرے گی۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وار سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر دونوں کے طور پر نامزد کیے گئے۔
کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی۔ سرمایہ کاری کے لیے ’’ریڈی پروپوزلز‘‘ اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔
کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی۔ بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔
کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ’’ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز‘‘ سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرے گی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا
خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج کے پی اسمبلی ہال میں ہوگا جس کی میزبانی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔امن جرگے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، اسد قیصر، محبوب شاہ، صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد، سلیم ارحمان و دیگر شامل تھے۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، پی ٹی آئی وفد نے گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہو گی، صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو امن جرگے میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ امن جرگے میں صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا باعث اعزاز سمجھتا ہوں، صوبے کے امن اور ترقی کیلئے میرا تعاون ہمیشہ صوبائی حکومت کے ساتھ رہے گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے قیام امن کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی و صوبائی حکومت نے امن جرگے کا مثبت قدم اٹھایا ہے، صوبے کے حقوق کیلئے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں، صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔