اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔
ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔
انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے ختم کرنے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی ڈی اے کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ “جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم دیا گیا، اس میں استدعا کیا تھی؟”فریقین کے وکلا نے بتایا کہ ہماری درخواست میں صرف رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی، ادارہ تحلیل کرنے کی نہیں۔عدالت نے مزید پوچھا: “کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟”اس پر وکلا نے جواب دیا کہ “نہ ہم نے ایسا مطالبہ کیا تھا، نہ ہی ہم اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔”بعد ازاں عدالت نے بلدیاتی انتخابات اور سی ڈی اے کی تحلیل سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ قومی اسمبلی اجلاس: وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، اپوزیشن کا احتجاج افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم