واشنگٹن: شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کے بعد امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’مجھے شامی صدر پسند آئے، ہم چاہتے ہیں کہ شام ترقی کرے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے‘‘۔

ٹرمپ اور احمد الشرع کی تعمیری ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ قیصر ایکٹ (Caesar Act) کے تحت شام پر عائد پابندیاں چھ ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ شامی معیشت کی بحالی اور شہریوں کی فلاح کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قیصر ایکٹ 2019 میں منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد بشار الاسد حکومت پر دباؤ ڈالنا اور امریکی شہریوں کو شامی حکومت یا فوج کے ساتھ کاروباری تعلقات سے روکنا تھا۔

قبل ازیں، جون میں امریکا نے شام پر عائد جزوی پابندیاں نرم کی تھیں، تاہم اب قیصر ایکٹ کے تحت پابندیوں کا عارضی خاتمہ ایک اہم سفارتی پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملاقات کے بعد

پڑھیں:

چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس ایک سال کے لیے معطل کر دی۔چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر عائد پابندیاں بھی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 14 اکتوبر سے نافذ کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں
  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دیں
  • احمد الشرع کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں
  • سابق القاعدہ کمانڈر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات، ٹرمپ نے شامی صدر کو طاقتور رہنما قرار دیا
  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • شامی صدر پہلے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے‘ ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی
  • چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی
  • شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں
  • شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم