اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنیکا عدالتی حکم معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کر دیا۔
جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ
عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں حکم معطل کرتے ہوئے سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سی ڈی اے ختم اسلام ا باد
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ