سٹی 42 : قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔ جس کے آغاز میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے سری لنکا کی ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر، کرکٹ ٹیم، کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ 

 قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کے دوران کہا کہ میں خود ہسپتال گیا اور زخمی وکلاء کی عیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کل تاریخی ساز آئینی ترمیم پاس کی گئی سارے ایوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے سب کو مبارک باد دی۔ 

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالت قائم ہو گئی ہے۔ 243 میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عہدوں پر تعیناتیاں ہونی ہیں اس حوالے سے تین قوانین کی سمریاں آئی تھیں۔ 

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل، پاکستان ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کا بل، اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا، یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ 

بلز کے لئے رولز معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی، یہ تحریک وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔ 

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 پاکستان آرمی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا، اسی طرح پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منظوری کے لئے پیش کیا۔ 

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان آرمی ایکٹ،  پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ 

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس پاکستان آرمی ایکٹ پاکستان ایئر فورس اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل بھی اور پاکستان فورس ایکٹ پیش کیا پیش کی

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن